گوگل میپس میں نیا فیچر: حالیہ دورہ کیے گئے مقامات تک آسان رسائی

گوگل میپس میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صارفین کو حالیہ دورہ کیے گئے مقامات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
یہ فیچر “یور ریسنٹ پلیسز” کے نام سے متعارف ہو رہا ہے جو صارف کی حالیہ لوکیشن ہسٹری کو منظم انداز میں پیش کرے گا۔ یہ سیکشن میپس ایپ میں “یور لسٹس” کے اوپر دکھائی دے گا، جہاں صارفین اپنی حالیہ سرگرمیوں کو مختلف زمروں میں دیکھ سکیں گے۔
اس نئے فیچر میں 4 بنیادی آپشنز شامل ہوں گے:
1. ایریا
2. کیٹیگری
3. سیوڈ
4. میپس ہسٹری
“کیٹیگری” آپشن کے ذریعے صارفین اپنی سرگرمیوں کو کھانے پینے، ثقافت، خریداری اور دیگر زمروں میں فلٹر کر سکیں گے۔ ہر مقام کے ساتھ ایک بُک مارک آئیکون اور تین نقطوں والا مینیو بھی ہوگا جس سے وہ مقام محفوظ، شیئر یا ہسٹری سے حذف کیا جا سکے گا۔
فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے اور گوگل کی جانب سے تمام صارفین تک اس کی فراہمی کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ اپ ڈیٹ ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہو سکتی ہے جو اکثر سفر کرتے ہیں یا بار بار مختلف جگہوں پر جاتے ہیں اور بعد میں ان مقامات کو دوبارہ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔