گوندا کو کس نےجان سےمارنےکی کوشش کی ؟

0
135
گوندا کو کس نےجان سےمارنےکی کوشش کی ؟

ہاٹ لائن نیوز : معروف ہندوستانی اداکار گوندا نے بالی ووڈ میں انکے خلاف سازشوں کا انکشاف کیا۔ جس نے انکی سوچ میں ایک بڑی تبدیلی کی۔

گووندا نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ذکر کیا اور کہا کہ انکی زندگی میں بہت سی مشکلات ہیں ، یہاں تک کہ انکوجان سے مارنےکی دھمکی بھی دی گئی۔

سیاست میں قدم رکھنےکے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ، گووندا نے کہا کہ انڈسٹری میں بہت سے لوگوں نے انکے خلاف سازش کی اور انہیں بدنام کرنیکی کوشش کی۔ اداکار نے کہا کہ ان سازشوں کا مقصد انکو بالی ووڈ سے نکالنا تھا ، جسکی وجہ سے انکی زندگی میں مزید تبدیلی آئی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انکی جان لینے کی بھی کوششیں کی گئیں۔ گووندا نے بتایا کہ مسلح افراد کوانکءگھر کے باہر سے پکڑا گیا تھا اور انہوں نے مختلف تدبیروں کو آزمانے کی کوشش کی تھی تاکہ ان کو ختم کیاجاسکے۔ ان حالات کے بعد ، گووندا نے سوچا کہ آیا انہوں نے سیاست میں قدم رکھنا ہے ، اور آخر کار اسنے اپنے دل کو سنا اور سیاست میں قدم رکھنے کافیصلہ کرلیا۔

Leave a reply