گوندااورسنیتاکی طلاق ؛ وکیل کانیاانکشاف

0
157
گوندااورسنیتاکی طلاق ؛ وکیل کانیاانکشاف

ہاٹ لائن نیوز : پچھلے کچھ دنوں سے ، ہندوستانی میڈیا پر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کے بارے میں خبریں وائرل ہے ، لیکن اب گووندا کے وکیل ، للیت بنڈل ، جو نہ صرف اداکار کے وکیل ہیں بلکہ انکے خاندانی دوست بھی ہیں ، نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دی تھی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ، للیت بنڈل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ یقینی طور پر ہوا ہے لیکن اسکے بعد معاملہ دونوں کے مابین حل ہوگیا اور سنیتا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ ایک ساتھ ہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ وہ نئے سال کے موقع پر نیپال گئےتھےجہاں ان دونوں نے مندرمیں پوجاکی اور ایک ساتھ وقت بھی گزارا ، جسکے بعد انکے مابین مفاہمت ہوگئی۔ وکیل نے کہا کہ میاں بیوی میں ایسی چیزیں رونما ہوتی ہیں۔ لیکن وہ ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہینگے۔

Leave a reply