گول گپوں پر جھگڑا، خاتون نے سڑک بند کر دی

0
75

بھارتی ریاست گجرات میں گول گپوں پر تنازع اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب ایک خاتون نے مبینہ طور پر وعدے کے مطابق مکمل مقدار نہ ملنے پر سڑک پر دھرنا دے دیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، خاتون نے شکایت کی کہ ایک ٹھیلے والے نے 20 روپے میں چھ گول گپے دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اسے صرف چار ہی دیے گئے۔ اس بات پر ناراض ہو کر خاتون نے سڑک کے بیچوں بیچ بیٹھ کر احتجاج شروع کر دیا۔

اس دوران سڑک پر گاڑیاں رک گئیں، موٹر سائیکل سواروں اور راہ گیروں نے منظر کی ویڈیو بنانی شروع کر دی، جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پولیس موقع پر پہنچی تو خاتون نے جذباتی انداز میں اپنا مؤقف پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ انصاف کے تحت اسے مکمل چھ گول گپے دیے جائیں۔ کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی اور شہری پریشان نظر آئے۔

بالآخر پولیس نے خاتون کو سڑک سے ہٹایا اور ٹریفک کو بحال کیا۔ تاہم، اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ خاتون کو اپنے اضافی گول گپے ملے یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ نے خاتون کے عزم کو سراہا تو کچھ نے اسے ایک معمولی بات پر بڑا ہنگامہ قرار دیا۔ گول گپے، جو کہ بھارت بھر میں ایک مقبول سٹریٹ فوڈ ہیں، اس بار خبروں میں مرکزِ نگاہ بن گئے۔

Leave a reply