گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کا آغاز

گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کا آغاز
وفاقی وزیر بحری امور جنید چوہدری کی زیر صدارت گوادر پورٹ پر اہم اجلاس ہوا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہے، خلیجی ممالک تک فیری سروس کا آغاز جلد ہو گا، فیری سروس کے ذریعے سے سفر سستا اور آسان ہو گا اور رابطے مزید مضبوط ہوں گے، گوادر پورٹ سے جلد نئی شپنگ لائنز فعال ہوں گی، جس سے ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ روابط مضبوط ہوں گے، گوادر سے مال برداری میں بھی اضافہ متوقع ہے، فیری سروس سے سرمایہ کاری، روزگار اور بندرگاہوں پر دباؤ کم ہو گا۔









