گندم سکینڈل کی تحقیقات نیب کرے عدالت میں درخواست دائر

0
216
گندم سکینڈل کی تحقیقات نیب کرے عدالت میں درخواست دائر

گندم سکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ،،،جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیب کو گند م میگا سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی ،،،درخواست میں وزیراعظم بزریعہ پرنسپل سیکرٹری ،سابق نگران وزیراعظم ،نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ،،، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے دو ماہ 7.78لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کی گئی

،حکومتی سطح پر بنائی گئی کمیٹی شفاف تحقیقات نہیں کرسکتی ،،،حکومت خود گندم سکینڈل کا حال ہے میرٹ پر تحقیقات ممکن ہی نہیں ،

،،تاہم درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نیب کو گند میگا سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے گندم سکینڈل کے محرکات کا تعین کرکے رقم وصول کروائی جائے اور ساتھ ہی عدالت وہ رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دے

Leave a reply