
ہاٹ لائن نیوز : اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون اور دو بچے تشویشناک حالت میں پائے گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8 نمبر میں گھر سے ماں اور 2 بچے زخمی حالت میں پائے گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کے گلے کٹے ہوئے تھے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی بچی کی شناخت علیزہ اور خاتون کی شناخت رمشا کے نام سے ہوئی ہے۔









