ہاٹ لائن نیوز : ملک کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر تصویریں لینے کے دوران گلیشیئر سیاحوں پر گر گیا۔ جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونیوالےسیاح راجن پور سے وادی کاغان کی سیر کیلیے آئے تھے۔ یہ افسوس ناک واقعہ اسوقت پیش آیا جب سیاح جھیل سیف الملوک سےواپسی پرگلیشیئر کےنیچے تصویریں کھینچ رہے تھے۔









