گلگت میں گرمی نے 28 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

0
228
گلگت میں گرمی نے 28 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

گلگت میں گرمی نے 28 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

گلگت بلتستان کے علاقوں میں گرمی نے اپنا 28 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چلاس میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے 1997 میں 47.7 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا، بونجی میں بھی درجہ حرارت 45.1 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقوں میں شدید گرمی سے گلیشیئرز پگھلنے کی رفتار میں خطرناک اضافہ ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ان علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو جائے گی، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

Leave a reply