گلستانِ جوہر میں آگ بھڑک اٹھی، درجنوں جھونپڑیاں جل کر خاکستر

0
77
گلستانِ جوہر میں آگ بھڑک اٹھی، درجنوں جھونپڑیاں جل کر خاکستر

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 10 میں جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تاروں کے ٹکرانے سے شارٹ سرکٹ ہوا جس کے باعث آگ لگی۔ ابتدائی طور پر ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا، تاہم آگ کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیشِ نظر مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔ پانچ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں جھونپڑیاں، خانہ بدوشوں کا سامان اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں، جبکہ فائر حکام کے مطابق کچھ مویشی بھی جھلس گئے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ کو کلیئر کر کے علاقے کو محفوظ قرار دے دیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply