گشت پر مامور پولیس نے شہری کو بچالیا

0
201
گشت پر مامور پولیس نے شہری کو بچالیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے گلشن معمار عبدالکریم شاہ مزار روڈ کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جب کہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو عبدالوحید نامی شہری کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار وہاں پہنچے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔

تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ 2 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھی زخمی ہو سکتے ہیں جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں ، مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی، جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔

Leave a reply