گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا

0
282
گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

پی ٹی اے فحش اور غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے، پی ٹی اے نے اب تک 100,183 فحش یو آر ایل اور 844,008 فحش ویب سائٹس کو بلاک کیا ہے۔

پی ٹی اے سوشل میڈیا پر توہین مذہب اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کیخلاف سخت اقدامات کے تحت کارروائی کر رہا ہے۔

پی ٹی اے ان ویب سائٹس کو بھی بلاک کر رہا ہے جن کی اطلاع شہریوں اور سرکاری تنظیموں کی طرف سے دی جاتی ہے۔

Leave a reply