گزشتہ ہفتے اغوا ہونے والے لڑکے کوقتل کر دیا گیا

0
186
گزشتہ ہفتے اغوا ہونے والے لڑکے کوقتل کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : چونیاں میں گزشتہ ہفتے اغوا ہونیوالے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکےکو الہ آباد سے اغوا کیا جہاں انہوں نے 6 دن تک بچے کی عصمت دری کی اور اسکی ماں سے بھتہ مانگتے رہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے 13 سالہ حسن علی کو زیادتی کے بعد گلے میں رسی ڈال کر قتل کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ یتیم حسن علی کی والدہ کو بھتہ خوری کے لیے کی گئی فون کال کی ریکارڈنگ بھی سامنے آئی ہے۔

Leave a reply