
گریمی ایوارڈز کیلیے نامزد گلوکارہ اینچی اسٹون ، کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
مغربی میڈیا کے مطابق ، مشہور گلوکارہ انجیلا لارین براؤن کو اینچی اسٹون کے نام سے جانا جاتا تھا ، جو یکم مارچ کو، 63 سال کی عمر میں کار حادثے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
گلوکارہ کی کار 18 پہیے والے ٹرک سے ٹکراؤ کے نتیجے میں گر کر تباہ ہوگئی۔ ان کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر افسوسناک خبروں کا اشتراک کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ چلی گئیں۔
انہوں نے 10 سولو البمز جاری کیے اور انہیں گریمی ایوارڈز کے لئے 3 بارنامزد کیاگیا،انہوں نےموسیقی کیساتھ ساتھ ٹی وی اورفلم میں بھی کام کیا۔









