گرمی میں مزید اضافے کا امکان

گرمی میں مزید اضافے کا امکان
پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے کا کہنا ہے کہ 13 جون تک درجہ حرارت میں 7 ڈگری مزید اضافے کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان بہاولپور اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہونے کا خطرہ ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر 13 جون تک برقرار رہے گی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے، گیارہ اور بارہ جون کے درمیان بالائی علاقوں میں درجہ حرارت پانچ سے سات ڈگری جبکہ جنوبی علاقوں میں چار سے چھ ڈگری زیادہ ہونے کا امکان ہے۔









