
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
پولیس نےتحریک انصاف کے راہنما شیر افضل مروت کو حراست میں لیکر تھانہ گولڑہ منتقل کردیا جبکہ شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق انکے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی۔
بعد ازاں پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما شرافضل مروت کو رہا کر دیا گیاہے ، شرافضل مروت کو افراتفری نہ پیدا کرنے کی یقین دہانی پر رہا کیا گیا۔









