گدھراج بگ باس 18 سے باہر ہونےوالے پہلےحریف

0
133
گدھراج بگ باس 18 سے باہر ہونےوالے پہلےحریف

ہاٹ لائن نیوز : میکس نامی گدھا، جسے گدھراج بھی کہا جاتا ہے، بگ باس 18 سے باہر ہونے والا پہلا حریف بن گیا۔

جانوروں کی فلاحی تنظیموں کیجانب سے پروڈیوسرز سے اپیل کے بعد انہیں رئیلٹی شو سے نکال دیا گیا۔ اس سے قبل پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز (پی ای ٹی اے) نے سلمان خان اور فلم سازوں سے عوامی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے گدھے کو باہر رکھنے کی اپیل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں، پی پی ایف اے نے کہا، “اس معاملے میں مداخلت کرنے کے لیے پیپل فار اینیملز کی چیئرپرسن محترمہ مانیکا سنجے گاندھی کا شکریہ۔” یہ کامیابی کمیونٹی کے تمام لوگوں کی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہوئی جو گدھے کی رہائی کے لیے کھڑے تھے۔

Leave a reply