گدھا گاڑی چوری کا الزام : نوجوان پر وحشیانہ تشدد

0
187
گدھا گاڑی چوری کا الزام : نوجوان پر وحشیانہ تشدد

بہاولپور کے تھانہ بغداد الجدید کی حدود میں گاؤں 13 سولنگ میں 5 افراد نے مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کے دوران ایک شخص کی آنکھیں نکال دیں۔

ملزمان نے گدھا گاڑی چوری کے الزام میں سفیان کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کےدوران ملزمان نے مبینہ طور پر نوجوان کی آنکھیں نکال دیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ نوجوان سفیان کی ایک آنکھ مکمل طور پر ضائع ہو گئی ہے جبکہ دوسری آنکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

ڈی پی او اسد سرفراز کے حکم پر ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم روانہ کر دی گئی جب کہ متاثرہ کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرا دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس گھناؤنے جرم کے پیچھے زمین کا تنازع ہے۔ انہوں نے پانچ ملزمان میں سے اقرار حسین نامی ایک ملزم کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی۔

Leave a reply