
ہاٹ لائن نیوز : جہلم میں جی ٹی روڈ رٹھیاں کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ڈھوک پڈھل دینہ سے ہے، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
پولیس نے عینی شاہدین سے واقعہ کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔








