گانوں کی طرز پر نعت پڑھنے والوں کے خلاف درخواست دائر

0
275
گانوں کی طرز پر نعت پڑھنے والوں کے خلاف درخواست دائر

ہاٹ لائن نیوز : درخواست رانا محمد سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف ہے کہ رمضان المبارک میں مختلف افراد نعتیں پڑھتے ہیں،اس میں سے ایک بڑی تعداد نعت کو گانوں کی طرز پر پڑھتی ہے، گانوں کی طرز پر پڑھی جانے والی نعتیں سوشل میڈیا پر ڈالی جاتی ہیں،نعتوں کو گانوں کی طرز پر پڑھنے سے عام مسلمان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،ڈی۔ جی ۔ایف۔ آئی ۔اے میں ایسی نعتیں بند کرنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے،ایف۔ آئی۔ اے نے ابھی تک اس درخواست پر کاروائی نہیں کی۔

عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ ایف ۔آئی۔ اے کو گانوں کی طرز پر نعتیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

Leave a reply