گائے کے بچھڑے کو بچاتے ہوئے 5 افراد جاں بحق

گائے کے بچھڑے کو بچاتے ہوئے 5 افراد جاں بحق
بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں گائے کے بچھڑے کی جان بچانے کے لیے پانچ لوگوں نے اپنی جان ہار دی جب کہ ایک انسان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، صبح کے وقت گائے کا بچھڑا ٹہلتا ہوا باغ میں اگیا اور اچانک باغ کے کنوئیں میں گر گیا، باغ میں ٹھیکیدار کے چھ ملازم موجود تھے، وہ بچھڑے کی جان بچانے کے لیے کنوئیں میں اترے لیکن وہ بچھڑے کو بچاتے اپنی جان بھی نہ بچا سکے اور ان کو لاشوں کی صورت باہر نکالا گیا، ہلاکتوں کی وجہ کنوئیں میں پائی جانے والی زہریلی گیس بتائی جا رہی ہے، کنوئیں میں اترنے والے افراد کی کنویں میں اترتے ہی حالت غیر ہو گئی اور ان کو سانس لینے میں دقت پیش آئی۔









