گائیوں کے حملے سے بزرگ ہائیکر ہلاک، اہلیہ زخمی

0
124
گائیوں کے حملے سے بزرگ ہائیکر ہلاک، اہلیہ زخمی

ویانا: آسٹریا کے پہاڑی علاقے میں ہائیکنگ کے دوران گائیوں کے ایک ریوڑ نے حملہ کر کے ایک بزرگ شخص کی جان لے لی جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔

یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز صوبہ اسٹائر مارک میں پیش آیا۔ 85 سالہ شخص اور ان کی 82 سالہ اہلیہ اپنے پالتو کتے کے ہمراہ ایک ہائیکنگ ٹریک پر جا رہے تھے کہ اچانک گائیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر امداد فراہم کی اور ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم عمر رسیدہ ہائیکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے، جبکہ ان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں سالزبرگ کے علاقے میں ایک خاتون گائیوں کے حملے کا نشانہ بنی تھیں۔

آسٹریا میں ان واقعات کے بعد حکام کی جانب سے ہائیکرز کے لیے رہنما اصول جاری کیے جا چکے ہیں جن میں گائیوں سے فاصلہ رکھنے، کتوں کو قریب رکھنے اور خطرے کی صورت میں کتے کو آزاد چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Leave a reply