کے الیکٹرک کی پاکستان ریلوےکوبجلی فراہم کرنےسےمعذرت

ہاٹ لائن نیوز : کےالیکٹرک نے پاکستان ریلوے کو بجلی کی مدمیں 43 کروڑ روپےکےبقایا جات کی عدم ادائیگی پرمزید بجلی فراہم کرنےسے معذرت کرلی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بتایاہےکہ پاکستان ریلوےکےمئی 2024ء سے 43 کروڑ بقایا جات ہیں اوران حالات میں بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔
پاکستان ریلوےحکام سے بارہادرخواست کی گئی ہے کہ وہ بجلی کی فراہمی جاری رکھے بغیر 31 کنکشنز کے مئی 2024ء سے جمع ہونیوالے 43 کروڑ روپے کے واجبات فوری طور پر ادا کریں۔









