
ہاٹ لائن نیوز : کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی لی مارکیٹ میں عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈنڈا بردار مشتعل ہجوم نے گاڑی اور ڈیوٹی پر موجود عملے پر حملہ کیا، پولیس کی کارروائی کے بعد ہجوم منتشر ہوگیا۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عملہ محفوظ رہا جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائیگی۔









