کیڈٹ کالج وانامیں دہشتگردوں کےخلاف سیکیورٹی فورسزکاآپریشن جاری

0
139
کیڈٹ کالج وانامیں دہشتگردوں کےخلاف سیکیورٹی فورسزکاآپریشن جاری

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے وانا کے کیڈٹ کالج میں چھپے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بارود سے بھری گاڑی کالج کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا دی گئی تھی، جس سے گیٹ تباہ اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فورسز نے بروقت ردِعمل دیتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔ کارروائی کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ تین دہشتگرد کالج کے ایڈمن بلاک میں محصور ہوگئے، جن کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ محصور دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ بیرونِ ملک سے رابطے میں ہیں۔ متعلقہ عمارت طلبا کے ہاسٹل سے کافی فاصلے پر واقع ہے، جس سے طلبا محفوظ ہیں۔

ذرائع کے مطابق، فورسز انتہائی احتیاط اور مہارت سے کارروائی کر رہی ہیں اور آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے کو مکمل طور پر کلیئر نہیں کر لیا جاتا۔

Leave a reply