کیوسک کیاہے؟1کیوسک میں کتناپانی ہوتاہے؟

جس طرح وزن تولنے کے لیے کلوگرام اور فاصلے کے لیے کلومیٹر استعمال ہوتے ہیں، اسی طرح پانی کے بہاؤ کو ناپنے کے لیے “کیوسک” کا پیمانہ استعمال کیا جاتا ہے۔ کیوسک دراصل “کیوبک فٹ فی سیکنڈ” کا مخفف ہے، جس کا مطلب ہے ایک سیکنڈ میں ایک مکعب فٹ پانی کا بہاؤ۔
ایک کیوبک فٹ میں تقریباً 28.32 لیٹرپانی ہوتاہے۔ یعنی کہ اگرکسی جگہ سے1سیکنڈ میں ایک کیوبک فٹ پانی گزرےتو اسکوایک کیوسک کہا جائیگا۔
مثال کے طور پر، اگر کہا جائے کہ دریا میں “ایک لاکھ کیوسک” پانی کا ریلا آ رہا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ ہر سیکنڈ میں تقریباً 28 کروڑ لیٹر پانی بہہ رہا ہے۔
یہ پیمانہ حکومت، آبی اداروں اور کسانوں کے لیے بہت اہم ہے تاکہ پانی کے انتظام اور تقسیم کو بہتر طریقے سے کیا جا سکے۔







