کینیڈین وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

0
180
کینیڈین وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

ہاٹ لائن نیوز : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ یہ قرارداد کینیڈا کی اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی نے ہاؤس آف کامن میں پیش کی تھی۔

تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں 120 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے۔ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے باوجود جسٹن ٹروڈو کی مشکلات کم نہیں ہوئیں۔

سالوں کے دوران، کینیڈا کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک طرف تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مقامی باشندوں کے لیے روزگار کے مسائل پیدا کیے ہیں تو دوسری طرف چھوٹے اور بڑے شہروں میں رہائش کے مسائل بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

Leave a reply