کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر

کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر
شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے ہیں، انہیں۔کینیڈین ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، شفقت علی نے اٹاوہ میں اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے، گورنر جنرل میری سیمون نے ان سے اٹاوہ میں حلف لیا، شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے دوسری مرتبہ رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔
وزیرِ اعظم مارک کارنی نے انہیں اپنی وفاقی کابینہ میں شامل کیا ہے، ملتان سے کینیڈا امیگریٹ ہو کر آنے والے شفقت علی نے لبرل پارٹی آف کینیڈا سے سیاسی وابستگی اختیار کی تھی اور پہلی بار 2021 میں رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور اس بار 28 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں وہ دوسری مرتبہ کامیاب قرار پائے۔









