
کینیڈا میں ایک معروف بھارتی پنجابی گلوکار فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ مختلف ذرائع کے مطابق اس واقعے کی ذمہ داری ایک بھارتی گینگ نے قبول کی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گلوکار تیجی کالون کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ایک گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار مخالف گروہوں کی مدد کرتا رہا ہے۔ گروپ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ہی حملہ کیا اور گلوکار کو پیٹ میں گولی ماری گئی۔
کینیڈین حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تاحال گلوکار کی صحت کے حوالے سے کوئی تصدیق شدہ معلومات سامنے نہیں آئیں، اور نہ ہی کسی گرفتاری کی اطلاع ملی ہے۔
خیال رہے کہ تیجی کالون کے چند معروف گانوں میں “مِٹھی جیل”، “جھومر”، “8 کتیاں”، اور “دو کِلے” شامل ہیں۔









