
ہاٹ لائن نیوز: حنا خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ٹرمر سے اپنا سر منڈوارہی ہیں۔ ان کے سر سے گرتے بالوں کی کچھ تصاویر بھی اس ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
اپنے گنجے ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہر روز اپنے بالوں کو گرتے دیکھنا میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے اور میں نہیں چاہتی کہ جب بھی میں سر کو چھووں میرے ہاتھوں میں بالوں کا ایک گچھا ہو۔ اور اس صورت حال سے بچنے کے لیے میں جو کر سکتی ہوں وہ ہے گنجا ہو جانا۔









