کیا مشتاق احمد کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا؟

0
164
کیا مشتاق احمد کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا؟

وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی شہری، جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں، اس وقت اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان اپنے شہریوں کی محفوظ اور فوری واپسی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہی ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خیریت سے ہیں اور ان کی قانونی کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق اسرائیلی عدالت میں کی جائے گی۔ وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ ایک دوست یورپی ملک کے ذریعے مشتاق احمد کی موجودہ صورتحال کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید برآں، ترجمان نے کہا کہ ڈی پورٹیشن آرڈر جاری ہونے کے بعد مشتاق احمد کی وطن واپسی ممکن ہوگی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے تمام شہریوں کے تحفظ اور جلد از جلد رہائی کے لیے پرعزم ہے اور اس معاملے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عالمی سطح پر بھی اجاگر کر رہی ہے تاکہ تمام فلوٹیلا کے شرکا کو بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Leave a reply