کیا قطر ایئرویز کے دفاتر پاکستان میں بند ہیں؟

ہاٹ لائن نیوز : قطر ایئرویز نے پاکستان میں دفاتر بند کرنے کے تمام دعووں کی تردید کردی۔
ایئر لائن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قطر ایئرویز کی پاکستان آنے اور جانے والی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، اور ہمارے دفاتر کھلے ہیں۔
قطر ایئرویز نے مزید کہا کہ حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹس کہ قطر ایئرویز نے پاکستان میں اپنے دفاتر بند کر دیے ہیں غلط ہیں۔
ایئرلائن نے واضح کیا ہے کہ اخراجات میں کمی کے لیے دفاتر بند کرنے کی افواہیں درست نہیں ہیں۔ تمام دفاتر کھلے رہیں گے اور پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی۔









