کیا سیاسی کشیدگی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں رکاوٹ بنے گی؟

0
136
کیا سیاسی کشیدگی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں رکاوٹ بنے گی؟

نیپال میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کے شیڈول میچز کے انعقاد پر خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم نے 11 سے 25 نومبر تک کھٹمنڈو، نیپال میں اپنے میچز کھیلنے تھے، لیکن موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل مقامات پر غور شروع ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر، سید سلطان شاہ نے عالمی کونسل کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں میچز کو کسی دوسرے ملک، ممکنہ طور پر سری لنکا، منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر یہ ایونٹ بھارت میں ہونا تھا، لیکن پاکستان کی جانب سے شرکت سے انکار کے بعد ایک ہائبرڈ ماڈل اپنایا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کے میچز نیپال منتقل کیے گئے تھے۔ تاہم اب نیپال کی غیر یقینی صورتحال نے ایک بار پھر مقام کی تبدیلی کا امکان پیدا کر دیا ہے۔

Leave a reply