کیا بلب مسلسل جلتا رہے تو بجلی کا بل کم آتا ہے؟

0
88
کیا بلب مسلسل جلتا رہے تو بجلی کا بل کم آتا ہے؟

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ ایل ای ڈی بلب کم بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے انہیں مسلسل روشن رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ مگر حقیقت اس سے کچھ مختلف ہے۔
توانائی سے متعلق ایک حالیہ تحقیق کے مطابق عام طور پر جب بھی کمرے سے باہر نکلیں تو لائٹ بند کرنا ہی بجلی کی بچت کا مؤثر طریقہ ہے۔ اس سے نہ صرف بجلی کا استعمال کم ہوتا ہے بلکہ ماہانہ بل میں بھی کمی آتی ہے۔
البتہ کچھ مخصوص صورتوں میں لائٹ بند نہ کرنا زیادہ مناسب ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ صرف چند منٹ، یعنی تقریباً 10 سے 15 منٹ کے لیے کمرے سے باہر جا رہے ہیں اور جلد واپس آنے کا ارادہ ہے تو بلب کو بند کرنا ضروری نہیں۔ بار بار بلب آن اور آف کرنے سے بجلی کا استعمال بڑھ سکتا ہے اور بعض اوقات بلب کی عمر بھی کم ہو جاتی ہے۔
اگر واپسی میں زیادہ وقت لگنے کا امکان ہو تو لائٹس بند کرنا ہی بہتر فیصلہ ہے، کیونکہ اس طرح غیر ضروری بجلی ضائع ہونے سے بچ جاتی ہے اور بلب زیادہ عرصے تک چلتا ہے۔
بجلی کے بل میں کمی لانے کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ استعمال میں نہ آنے والی برقی اشیا کے پلگ ساکٹ سے نکال دیے جائیں۔ کئی ڈیوائسز بند ہونے کے باوجود تھوڑی بہت بجلی استعمال کرتی رہتی ہیں، جسے ماہرین ’’ویمپائر انرجی‘‘ کہتے ہیں۔
توانائی کے ماہرین کے مطابق ایک عام گھر میں تقریباً 10 فیصد بجلی اسی طرح ضائع ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ سالانہ خاصی رقم صرف اس غیر محسوس ہونے والی بجلی پر خرچ کر دیتے ہیں، جو مجموعی طور پر بجلی کے بل کو خاصا بڑھا دیتی ہے۔

Leave a reply