
ہاٹ لائن نیوز : ایک نجی ویب سائٹ نے بدھ کے روز بگ باس کا ٹیزر اس بڑے اشارے کے ساتھ چھوڑ دیا کہ شو کے میزبان کے طور پر سلمان خان کی جگہ انیل کپورلےرہے ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ٹیزر سے انکشاف ہوا ہے کہ بگ باس جون میں اسٹریمنگ شروع ہو جائے گا۔ یہ شو مئی میں شروع ہونا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس میں تاخیر ہوئی۔
جب پرومو انیل کپور کے مشہور انداز اور لفظ ’جھکاس‘ کے ساتھ ختم ہوا تو مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید سلمان خان کے بجائے انیل کپور شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ انیل کپور کئی جگہوں پر جھکاس کا لفظ استعمال کرتے رہے ہیں۔









