
ہاٹ لائن نیوز : آنسوؤں کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے ایک کو جذباتی آنسو کہتے ہیں۔ ماہرین امراض چشم کے مطابق جذباتی آنسو دوسرے آنسوؤں سے اس لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں کہ ان میں پروٹین اور ہارمون ہوتے ہیں۔ رونے کے دوران جسم میں مختلف ہارمونز خارج ہوتے ہیں، جیسے کہ آکسیٹوسن، جو آرام اور سکون فراہم کرتا ہے۔
رونا دل کی دھڑکن میں تبدیلی کا سبب بنتا ہے، جو بعض اوقات بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔ رونے سے جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں جو کہ جسم کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔
رونے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ آنسو ہماری آنکھ کو نمی فراہم کرتے ہیں جس سے بینائی بہتر ہوتی ہے، اس میں بہت سے کیمیکل ہوتے ہیں جو آنکھ کو صاف کرتے ہیں، بیکٹیریا کو مارتے ہیں، نقصان دہ خارش کو دور کرتے ہیں اور مختلف انفیکشن سے بچاتا ہے۔









