کھیل کے دوران 9 سالہ بچی کی اچانک موت

0
148
کھیل کے دوران 9 سالہ بچی کی اچانک موت

ہاٹ لائن نیوز : 9 سالہ بچی سکول میں چھٹی کے دوران کھیلتے ہوئے اچانک زمین پر گر گئی۔ یہ واقعہ بھارتی شہر لکھنؤ کے مونٹ فورٹ اسکول میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ ہماری 9 سالہ طالبہ کھیلتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔

اسکول کی پرنسپل نے بتایا کہ کلاس III کی طالبہ مانوی سنگھ اچانک اسکول کے گراؤنڈ میں گر گئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا۔

پرنسپل نے بتایا کہ طالبہ مانوی سنگھ کے اہل خانہ اسے دوسرے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ لڑکی کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکی کی اچانک موت کا معاملہ پولیس کے علم میں آیا تاہم اہل خانہ نے اس حوالے سے کوئی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔

Leave a reply