کھیتوں سےکیوں گزرے؟دو گروپوں میں کلہاڑیاں چل گئیں

ہاٹ لائن نیوز : قمبر شہدادکوٹ کے گاؤں اللہ ڈنو چانڈیو میں چانڈیو قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے استعمال سے 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال لیجایا گیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
گروپوں کے درمیان تصادم کھیتوں سے گزرنےوالے راستے کو روکنے کےمعاملے پرہوا۔









