
ہاٹ لائن نیوز: انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے آٹھ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔
ملزمان میں حافظ فرحت ،مراد سعید ،اعظم خان ،حامد رضا ،امتیاز احمد شیخ سمیت دیگر شامل ہیں۔
انسدادِدہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نےپولیس کی درخواست پرسماعت کی ۔
پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی ہے ، ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے ۔
ملزمان کیخلاف تھانہ سرورروڑپولیس نےمقدمہ درج کررکھا ہے ۔









