کھلاڑیوں کی سن لی گئی ؟

0
276
کھلاڑیوں کی سن لی گئی ؟

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاوس حملہ کیس میں نامزد 112 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے چار دسمبر تک کیس کی سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے دیا، انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہے ۔

یاد رہے کہ جناح ہاوس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ میں درج ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ سمیت 112 ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Leave a reply