کھادوں اورکیڑےمارادویات کی فروخت میں ریکارڈاضافہ

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں کھادوں اور کیڑےمارادویات کی فروخت میں ریکارڈاضافہ ہواہے۔
پنجاب میں کھاد کے استعمال سے متعلق جائزہ رپورٹ میں کھادکےاستعمال میں اضافےکی تصدیق کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈکی مدد سے کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈاضافہ دیکھاگیا۔
991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت میں 57.9 فی صد اضافہ ہوا۔ یوریا کی فروخت پنجاب حکومت کی کسان کارڈ اسکیم کیوجہ سے تھی۔ دوسرے نامیاتی کھادوں کی فروخت میں بھی 42.9 ٪ کا اضافہ ہوا۔ نائٹروجن میں 50.7، فاسفیٹ 9.3 اور پوٹاش میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کھاد کی قیمتوں میں اس عرصے کے دوران کمی دیکھی گئی۔









