کڑک نوٹوں کو جلا کر انفلوئنسر نےصارفین کو طیش دلادیا

0
182
کڑک نوٹوں کو جلا کر انفلوئنسر نےصارفین کو طیش دلادیا

ہاٹ لائن نیوز : لوگ پیسے کو پانی کی طرح بہا دیتے ہیں، لیکن امریکی انفلوئنسرنے پیسہ جلایا اور صارفین کے دلوں پر چھریاں چلائیں۔

امریکی فیڈور بالانووچ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو کلپ میں فیڈور کو نوٹوں کے گٹھوں کو جلا کر راکھ ہوتے دکھایا گیا ہے۔ جس کے بعد اسے انٹرنیٹ صارفین نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

فیڈور نے اپنی چمنی میں پیسے کے ڈھیر جلاتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں، اسے سیاہ کوٹ، ٹوپی اور دھوپ کے چشمے پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اطمینان سے نوٹوں کے گٹھے جلا رہے ہیں۔

ویڈیو کو دس لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے جس میں بہت سے لوگوں نے اس ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، کچھ لوگوں نے غریبوں کی مدد کے لیے فنڈز کی درخواست کی ہے جبکہ دوسروں نے پیسہ ضائع کرنے پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Leave a reply