کچے کے ڈاکوؤں نے تین نوجوانوں کو اغوا کر لیا

0
162
کچے کے ڈاکوؤں نے تین نوجوانوں کو اغوا کر لیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے تین نوجوانوں کوکچے کےڈاکووں نے اغوا کر لیا، ڈاکوؤں نے نوجوانوں کو زنجیروں میں جکڑ کر ویڈیو گھر والوں کو بھیج دی۔

ڈاکوؤں نے ہر نوجوان کی رہائی کے عوض 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ نوجوانوں میں سے دو سگے بھائی ہیں جن کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رضویہ سوسائٹی میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام نوجوان وحید آباد گلبہار کے رہائشی ہیں اور آن لائن صوفہ قالین کی صفائی کا کام کرتے ہیں۔

تینوں 2 جنوری کی رات گھوٹکی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ڈاکوؤں نے نوجوانوں کو سستی کاریں آن لائن فروخت کرکے پھنسایا تھا۔

Leave a reply