کپڑوں اوربالوں سے چیونگم ہٹانے کاآسان طریقہ

اگر آپ کےکپڑوں پر چیونگم لگ جائے تو پریشان نہ ہوں، بس ایک آئس کیوب لیں اور اسے اس جگہ پر رگڑنا شروع کریں جہاں چیونگم پھنس گیا ہے۔ اور چیونگم اور کپڑا مکمل ٹھنڈا ہونے تک رگڑیں۔ اور جب چیونگم مکمل ٹھنڈا ہو جائے تو اسے اپنے ہاتھوں کی مدد سے ہٹا دیں۔ یہ بہت آسانی سے باہر آجائے گا۔ اگر یہ نہ نکلے تو اسے مزید آئس کیوبز سے رگڑیں۔ کچھ ہی دیر میں، تمام چیونگم ہٹ جائے گی ۔
کپڑوں سے چیونگم کو آسانی سے ہٹانے کیلیے نیل ریموور بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چیونگم پر نیل ریموور لگائیں۔ اس میں موجود الکحل اور پولیمر چیونگم کو دور کرنے میں مدد کرینگے۔









