کپتانی کے بعد ایک نیا موڑ، بابر اعظم کس فہرست میں اوپر آگئے؟

0
81
کپتانی کے بعد ایک نیا موڑ، بابر اعظم کس فہرست میں اوپر آگئے؟

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر آگئے

پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کیا جسے کرکٹ میں پسندیدہ نہیں سمجھا جاتا۔ میچ کے دوران بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے میدان سے لوٹ گئے، جو کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ان کا نواں صفر تھا۔

اس کارکردگی کے بعد بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، جہاں وہ سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

فہرست میں پہلی پوزیشن صائم ایوب اور عمر اکمل کے پاس ہے، جو اب تک 10 مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہوچکے ہیں۔

Leave a reply