
ہاٹ لائن نیوز : کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں جبکہ اسلامیات کا پرچہ بھی آج آوٹ ہو گیا ہے۔
کوہاٹ بورڈ کے امتحانات میں آج ہونے والے اسلامیات کے سال دوم کا پرچہ بھی قبل از وقت آوٹ ہوگیا۔
پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فوٹو سٹیٹ کی دکان پر حل شدہ سوالیہ پرچہ بھی دستیاب ہے۔ اب تک کے تمام پیپر وقت سے پہلے آوٹ ہو چکے ہیں اور کسی سرکاری اہلکار نے نوٹس نہیں لیا۔









