کوٹری اور بولاری اسٹیشن کے درمیان مال گاڑی کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

0
114
کوٹری اور بولاری اسٹیشن کے درمیان مال گاڑی کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

کوٹری اور بولاری اسٹیشن کے درمیان ایک مال گاڑی کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک پر آمدورفت متاثر ہوئی۔ واقعے کے بعد بولاری اسٹیشن سے اپ ٹریک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈاون ٹریک تاحال کلیئر اور فعال ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بندش کے باعث دیگر ٹرینوں کو وقتی طور پر ڈاون ٹریک سے گزارا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق، متاثرہ ٹریک کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے اور اس میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کے اسباب معلوم کیے جا سکیں۔

Leave a reply