کولمبیا کا فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز: کولمبیا نے فلسطین کے شہر رام اللہ میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
کولمبیا کے وزیر خارجہ لوئس موریلو نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر گستاو پیٹرو نے مغربی کنارے کے رام اللہ میں کولمبیا کا سفارت خانہ قائم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
واضح رہے کہ کولمبیا کےصدر اسرائیلی وزیر اعظم کے سخت ناقد ہیں اور انہوں نے غزہ میں اسرائیلی مہم کو ’نسل کشی‘ قرار دیا ہے۔









