
لاہور ہائیکورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے کورٹ فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس میں اضافہ کردیا ہے اس طرح دو روپے کورٹ فیس کی ٹکٹ 100 روپے کی کردی گئی. درخواست میں یہ بھی بتایا
گیا کہ بیان حلفی کی قیمت تین سو سے پانچ سو تک اضافہ کردیا گیا ہے. درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ فیڈرل شریعت کورٹ اپنے فیصلے میں کورٹ فیس سمیت اخراجات غیر آئینی قرار دے چکی ہے لیکن اس کے باوجود کورٹ فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے. درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ تمام عدالتی فیسیں کم از کم ازکم اڑھائی فیصد سے اڑھائی سو فیصد بڑھائی گئیں حالانکہ ریاست انصاف کی مفت فراہم کرنے کیلئے پابند ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ کورٹ فیس میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے.








