کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل

0
274
کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے بند رہے گی اور اسے آج رات 12 بجے تک بحال کیے جانے کا امکان ہے۔

سروس کی معطلی کے باعث طلبہ، کاروباری طبقہ اور آن لائن کام کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صوبے کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل انٹرنیٹ کئی روز تک بند رہی تھی، جسے بعد ازاں بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کیا گیا تھا۔

Leave a reply